حیدرآباد۔9جنوری(اعتماد نیوز) وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج دونوں
علاقوں کے ارکا ن اسمبلی سے تلنگانہ بل پر مباحث میں تعاون کرنے کی اپیل
کی۔ انہوں نے بل پر مباحث کے دوران اسمبلی اجلاس میں ارکان کو محاطب کرتے
ہوئے کہا کہ اس
وقت 9کروڑ عوام اس اجلاس کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ اس لئے
ایسا کوئی بیان نہ دیں جسکی وجہ سے عوام اشتعال انگیزی کے شکار ہوں ۔ انہوں
نے تلنگانہ کے ارکان اسمبلی سے کہا کہ انکے مباحث میں حصہ لیتے وقت انکی
جانب سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائیگی۔